خوشاب،02اپریل(اے پی پی):محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، میونسپل کارپوریشن کے انسپکٹر کو10ہزارروپےرشوت لیتےہوئےرنگےہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن خوشاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش عاطف شوکت کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئےمجسٹریٹ سلیم اقبال کی نگرانی میں انکروچمنٹ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن قمر عباس کو10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم قمر عباس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔











