مائننگ کےحوالےسےترنوائی میں کھلی کچہری

19

ایبٹ آباد،09 اپریل(اے پی پی): ترنوائی میں منعقدہ کھلی کچہری  میں مائننگ کے حوالے سے موصول شکایات پر عملدرآمد کے لئے،  مائننگ کی وجہ سے سڑک کی ابتر صورتحال اور لوگوں کے نقصان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے عمائدین علاقہ کے ہمراہ مائننگ سائیٹ ترنوائی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔