نوشہرہ ورکاں ؛ عالمی مرسی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے لیے غذائی امداد کا پیکج  200 مرد خواتین میں تقسیم

18

نوشہرہ ورکاں،09 اپریل (اے پی پی ): عالمی مرسی فاؤنڈیشن تنظیم شاخ نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے لیے غذائی امداد کا پیکج مستحق دو سو  مرد خواتین میں تقسیم کردیا گیا۔

عالمی مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں شاخ کے صدر حاجی خلیل احمد اور دیگر ٹیم نے مرد خواتین کو جہاں غذائی امداد کے پیکٹ تقسیم کیے وہاں 800  روپیے نقد آٹےکی قیمت بھی اداکی،200 مرد خواتین کو فی کس تین ہزار روپیے  اور کل مالیت چھ لاکھ کی غذائی امداد تقسیم کی گئی ہیں ۔

یو کے میں رہائش پزیر مرسی فاؤنڈیشن شاخ نوشہرہ ورکاں کے چیئرمین رانا عمر دراز کا لیا ،اور  ان کے بھائی رانا سرفراز کا لیا،رانا سجاد احمد برسوں سے  امداد کے لیے مالی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ رانا عمر دراز کالیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ماں باپ کی نسبت سے اس صدقہ جاریہ کو تاحیات جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس امدادی سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔