مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کا ملتان کے مختلف رمضان بازاروں اور نشتر ہسپتال کا دورہ

28

ملتان، 24اپریل(اے پی پی ):مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے   ملتان کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا   اور  پھل،سبزیوں،گوشت اور دیگراشیاء خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کیا، اشیائے ضروریہ  کے معیار  اور قیمتوں کو بھی چیک کیا اور فئیر پرائس شاپ پر ریٹ لسٹ کی پڑتال بھی کی۔انہوں نے چینی اور آٹے کے سٹالوں کا معائنہ بھی کیا۔

 مشیر صحت نے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو بھی کی اور عوامی مطالبے پر چینی اور آٹے کے کاونٹر بڑھانے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں  نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر 5ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے ، ریلیف پیکج کی  ایک ایک پائی کے ثمرات عوام تک پہنچائے  جارہے ہیں۔

 مشیر صحت حنیف خان پتافی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں میں بہترین  انتظامات کئے ہیں، رمضان بازاروں میں رعائتی نرخوں پر وافر مقدار میں آٹا بھی موجود ہے۔

 مشیر صحت حنیف خان پتافی نے  وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ پروفیسرڈاکٹراحمداعجازمسعود  کی طرف سے کورونا مریضوں اور طبی سہولیات بارے بریفنگ بھی دی۔ مشیر صحت اور وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک کو نشتر ٹو پر جاری ترقیاتی کام بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن بھی انکے ہمراہ تھے۔