مظفرگڑھ؛پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیطرف سے کرونا وبا کے خلاف آگاہی مہم جاری، شہریوں میں فیس ماسکس بھی تقسیم کیئے

29

مظفرگڑھ،27اپریل(اے پی پی): پولیس اور ضلعی انتظامیہ کیطرف سے کرونا وبا کے خلاف آگاہی مہم جاری ہے، آگاہی مہم کا آغاز قنوان چوک مظفرگڑھ سے کیا گیا، مہم کی سربراہی ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اعجاز اور ڈی ایس پی سٹی سرکل شہزاد منظور نے کی، افسران نے شہریوں میں فیس ماسکس بھی تقسیم کیئے، آگاہی مہم کے بعد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی میں مزید تیزی لائی جائیگی۔

 اسسٹنٹ کمشنر  ڈاکٹر عابدہ فرید نے بھی آگاہی مہم میں خصوصی شرکت کی۔