مظفرگڑھ؛ ڈپٹی کمشنر  انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال کا رمضان بازار اور سبزی منڈی کا دورہ

12

مظفرگڑھ، 22 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر  انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کےلئے رمضان بازار اور سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق چینی اور آٹے کے سٹالوں سے قطاریں ختم کرادی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیاء ضرورت معیاری اور وافر مقدار میں موجود ہیں اور رمضان بازار میں تمام اشیاء بازار سے کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید بھی انکے ہمراہ تھیں۔