مظفرگڑھ :امام بارگاہ کی دوکانوں میں شارٹ سرکٹ  سے لگی   آگ پر ریسکیو  ٹیمیوں نے  قابو پالیا

17

مظفرگڑھ، 30 اپریل(اے پی پی): شہرکے  مرکزی امام بارگاہ کی دونوں دوکانوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، ریسیکو ٹیمیوں نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق  دکانوں میں موجود 70 فیصد سامان جل گیا تا ہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کی بدولت اردگرد کی دوکانیں محفوظ رہیں اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا آگ بجھائے جانے تک پولیس اور واپڈا ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں۔