لاہور،30 اپریل (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں تقریباً75ارب روپے کے مزید7منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ اس کے علاوہ کھاریاں ڈنگہ روڈ کی بحالی، تعمیرو مرمت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اور مریدکے نارووال روڈ کی بحالی بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کرنے کہ ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گوجرانوالہ پسرور روڈ کو گوجرانوالہ ایسٹرن بائی پاس سے سیالکوٹ لاہورموٹر وے (پسرورانٹرچینج)تک دورویہ کیا جائے گا،ملتان رنگ روڈ کے منصوبے کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا، فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پلان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا اور جیل روڈ پر بورڈ آف ریونیو کی اراضی کا استعمال بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا، گجرات جلال پور جٹاں روڈ کے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔
اس منصوبے کوپی ایس ڈی پی میں شامل ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا دورویہ راولپنڈی میں 3پارکنگ پلازے بنانے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کے لئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پی پی پی موڈ میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔











