معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور   وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید کی ملاقات ، احساس کے پروگراموں کو گلگت بلتستان میں پھیلانے پر تباد لہ خیال ہوا

36

اسلام آباد، 17 اپریل (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور   وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید   کے درمیان   ہفتہ کو   یہاں ملاقات  ہوئی ، ملاقات  میں  احساس اور گلگت بلتستان کے درمیان باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو احساس سروے پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تفصیلی بریفنگ دی اور  بتایا کہ  گلگت بلتستان میں مستحق گھرانوں کی نشاندہی کیلئے احساس سروے اس وقت 38فیصد مکمل ہے اور باقی  جون تک مکمل ہو گا۔

ملاقات میں   احساس کے پروگراموں کو گلگت بلتستان میں مزید پھیلانے پر تباد لہ خیال ہوا جبکہ  احساس نشوونما پروگرام کے تحت احساس نشوونما مراکز کو گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں کھولنے اور اس ضمن میں اخراجات کی تقسیم پر بھی اتفاق رائے ہوا۔