ملتان؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 119 فوڈ یونٹس کو وارننگ نوٹس جاری،ایک سیل

27

ملتان،01 اپریل (اے پی پی ):  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی  ملتان اور مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں، متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ، 119 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غیر قانونی ڈی سیلنگ کرنے پر دلشاد ملک کولیکشن سنٹر دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے، کولیکشن یونٹ کو دودھ میں وئے پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بسم اللہ مصالحہ چکی کو مصنوعی مٹھاس کے استعمال پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ،مٹھائی میں رنگ کاٹ کے استعمال پر یونس ریواڑی سویٹس اینڈ بیکرز کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا ملاوٹی خوراک کے استعمال سے بچوں اور بڑوں کی صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں، انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔