ملتان :کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،دو افراد  گرفتار، ریسٹورنٹ، جم سمیت12 دکانیں  سیل

36

ملتان ،06اپریل (اے پی پی ): کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران دو افراد کو موقع پر گرفتار جبکہ ایک دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایک ریسٹورنٹ اور ایک جم سمیت12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

 ریسٹورنٹ،جم اور ایک شاپ گلگشت جبکہ9دکانیں شجاع آباد میں سیل کی گئیں ہیں اور مسافروں کو ماسک کی پابندی نہ کرانے پر 9بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر1لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، بس مالکان پر20ہزار روپے جبکہ تین شادی ہالز میں تقریبات کرانے پر 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔