ملتان، 12 اپریل (اے پی پی): چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملتان کے پارکوں میں تمام سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈایر یکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عبد الطیف خان کے ہمراہ آرٹس کونسل پارک اور سرکٹ ہاؤس پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارکوں میں موسمی پھولوں کی خوبصورت شجرکار ی کی گئی ہے۔ پارکوں میں تمام سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر ڈایریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی بھی موجود تھے۔