مین بازارغازی میں پاکستانی نثرادامریکی شہری میاں بیوی کےساتھ پیش آنےوالےواقعےمیں ایف آئی آر درج ، ایک ملزم گرفتار

18

ہری پور، 05اپریل(اے پی پی): ڈی ایس پی غازی عمر حیات خان نے کہا ہے کہ  امن کو خراب کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔  امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹایا جائے گا۔ پاکستانی نثراد امریکی شہری میاں بیوی کے ساتھ پیش آنے والےواقعہ کی سی سی ٹی فوٹج حاصل کر لی ہے۔ جس میں تمام شواہد موجود ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او غازی شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔

ڈی ایس پی غازی عمر حیات خان نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے پولیس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر رہی ہے۔ کسی بھی سیاسی دباؤ کو نہ تو قبول کیا ہے اور نہ ہی کرینگے۔ مین بازار غازی میں پاکستانی نثراد امریکی شہری میاں بیوی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 نامزداور دونامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پولیس نے اس واقعہ کی شفاف طریقہ سے تحقیقات کی ہے۔ سی سی ٹی کیمرے سے مکمل فوٹج حاصل کر لی ہے۔ جس میں  خاتون کو ٹھپڑمارے گئے ہیں ۔ہم متاثرہ خاتون کے ساتھ ہیں اور تمام شواہد حاصل کر لئے ہیں ۔ اس کیس میں مدعی کے  ساتھ ہیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کیس کے حوالے سے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،پولیس سوشل میڈیا کے ذریعے بدامنی پھیلنے والوں کو واچ کر رہی ہے۔