نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی اور نوکھر  کےسستا رمضان بازار آج سے فعال

69

نوشہرہ ، 12 اپریل (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی اور نوکھر میں واقع سستا رمضان بازار آج سوموار سے فعال ہو گئے ہیں ،  اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے  ہنگامی دورہ  کیا اور بیشتر وقت سستا رمضان بازار میں گزارا،  نوشہرہ ورکاں سستا رمضان بازار میں دس کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے  اور چینی 65 روپے فی کلو میں سیل ہو رہی ہے ۔۔

اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال  نے سستا رمضان بازاروں کے انتظامات بارے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت سستا رمضان بازار فعال بنائیں  اور دیگر اداروں کو ساتھ لیکر چلیں اور ماسک کا استعمال ضرور رکھیں۔

عوام نے انتظامات اور سہولتوں  پر اطمینان کا اظہار  کیا اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی نگرانی میں کیے گئے انتظامات کو صدر تحصیل بار علی ذوالقرنین نے بہترین کاوش قرار دیا۔

اے ایف سی میاں اکبر علی، تحصیلدار حسن اختر، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد نواز حنیف،  سی او کنور عثمان سیعد، عملہ، پولیس، محکمہ ہیلتھ، فوڈ اور میونسپل اسسٹنٹ کمشنر کے وزٹ کے دوران موجود رہا اور  وہاں شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔