نوشہرہ ورکاں کا انار کلی اور کالی توری تربوز  ،جسامت اور شکل میں  پک کر تیار ہو چکا

81

نوشہرہ ورکاں،22اپریل(اے پی پی): پنجاب کے وسطی علاقہ ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں  تربوز کی فصل بلکل تیار ہو چکی ہے ، یہاں تربوز کی دو اقسام انار کلی اور کالی توری پائی جاتی ہیں، دونوں ہی اقسام  جسامت اور شکل میں  پک کر تیار ہو چکی ہے۔ تیار تربوز کا وزن فی دانہ

بارہ سے اٹھارہ کلو گرام تک کاشتکار کی قسمت کا حصہ بن چکا ہے اور تیار کھیت کی کھڑی فصل کی قیمت فی ایکڑ تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔

 تربوز کی فصل افغانستان کے راستے  دیگر ممالک میں بھی بھجوائی جاتی ہے اور اس سے  کڑوروں روپے کا زرمبادلہ کمایا جاتا ہے،

 تربوز کا حالیہ سیزن اب تک کاشتکاروں کے لیے منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔