نیشنل انڈسٹریل کمیشن کے جج نور زمان خان ریٹائر،  این آئی ار سی بار ایسوسی ایشن کیجانب سے خراج تحسین پیش

45

اسلام آباد، 03 اپریل (اے پی پی ): نیشنل انڈسٹریل کمیشن کے جج نور زمان خان اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ، نور زمان خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہیں  خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن بار ایسوسی ایشن کیجانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں شریک مہمان خصوصی چئیرمین این آئی ار سی جسٹس شاکراللہ جان اور بار کے جنرل سیکرٹری عمیر بلوچ نے نور زمان خان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جسٹس شاکراللہ جان نے  نور زمان خان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ  ہم سب کیلئے  انکی کارکردگی ایک مثال ہے۔

اس موقع پر نور زمان خان نے دوران ملازمت  اپنے تجربات بیان کیے  اورکہاکہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق مزدوروں کا خیال رکھنا چاہیے۔