اسلام آباد،13 اپریل(اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر اجلاس ہوا ،جس میں وزیرِ اعظم کو ٹو-وے ووٹنگ سسٹم مشین کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔مجوزہ ووٹنگ سسٹم انتخابی عمل کی الیکٹرانک اور پیپر ٹریل دونوں فراہم کرے گا جس سے الیکشن میں محفوظ طریقے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے کوریا کے علاوہ متعدد ملکوں میں کامیاب طریقے سے انتخابی عمل کرایا جارہا ہے، اسکے علاوہ ہیکنگ سے بچاؤ کیلئے سسٹم سیکیورٹی سرٹیفیکیشنز کا بھی حامل ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈئر توصیف اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔