وزیر اعظم عمران خان دو دن تک سکھر پہنچ کر سندھ پیکیج کا اعلان کریں گے؛ حلیم عادل شیخ کی سکھر میں پریس کانفرنس

27

 سکھر،14اپریل ( اے پی پی ) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو دن تک سکھر پہنچ کر سندھ پیکیج کا اعلان کریں گے،یہ سندھ کی ترقی کی شروعات ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاﺅس سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن 18ویں ترمین کی تلوار سامنے آجاتی تھی، ہم 18ویں ترمیم کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن لوگوں نے ان ترمیم کا سہارا لیکر کرپشن کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کرونا وبا میں بھی 60 ارب روپے وفاق نے سندھ کو دیئے، پیپلزپارٹی کی حکومت چاہتی ہے سب کچھ ان کو دیا جائے تاکہ کرپشن کی نذر ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، عوام کو بنیادی  سہولیات سے آراستہ کریں گے، یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں، سندھ کی عوام کے لئے خوشخبریاں آئیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مردم شماری کی مخالفت کرنے والے کرپٹ سیاستدان ہیں، وہ سندھ کی ترقی نہیں چاہتے ، اپنے ڈی سیز لگوا کر من پسند ڈی لیمیٹیشن کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کے زرداری کے دور حکومت میں مردم شماری ہونی چاہیے تھی مگر نہیں کی گئی۔،مردم شماری ہوگی تو ڈی لمیٹیشن بھی مکمل ہوگی۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پولیس کا نظام تباہ ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں پر ہوتی ہے، سندھ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں  پانچ سالوں میں سات ارب کے کاموں میں 44 فیصد کرپشن ہوئی ہے۔ یہ ادارہ ہمارا نہیں سندھ حکومت کا ہے جو سندھ کی کرپشن بتا رہا ہے۔ سندھ میں صحت کا نظام تباہ ہے، خسرہ کی وبا پھیل رہی ہے، لاڑکانہ میں ایڈز مرض پھیل چکا ہے۔پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے شیخ رشید نے بہاریوں کے ساتھ بنگلایوں کا ذکر کرنا چاہا تھا۔ ہم سندھ کی عوام کے کارڈ بنانے سے کسی نے نہیں روکا زبان پھسلنے پر اشو بنا دیا گیا۔

ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سکھر ریجن کے صدر سید طاہر حسین شاہ، پپو چاچڑ، صفیہ بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی تھے۔

اے  پی پی /اطہراللہ/نورین