اسلام آباد ،01اپریل(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ای سی سی میں بھارت سے چینی اور کپاس برآمد کرنے کی تجویز کو آج کابینہ اجلاس میں زیر بحث آئی،کابینہ نے بحث کے بعد اس تجویز کو موخر کر دیا، ایک تاثر یہ ابھر رہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آ چکے ہیں اور تجارت کھل گئ ہے کابینہ میں اس حوالے سے کابینہ میں تبادلہ ء خیال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس تاثر پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کی واضح اور متفقہ رائے یہ تھی کہ جب تک ہندوستان 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اقدامات پر نظرثانی نہیں کرتا اس وقت تک ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ممکن نہیں ہو گا۔