پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے؛ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

19

کراچی، 9 مارچ(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے  کہا  ہے  کہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے جبکہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائیش ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے   جمعہ  کو   یہاں پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے   پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا  اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب  میں   وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد   نے  پاکستان رینجرز سندھ کی خدمات کو خراج تحسین پیش  کیا  اور  پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد  دی  ۔ شیخ رشید احمد نے  کہا کہ امید ہے کہ کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دینگے۔انہوں نے  کہا کہ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے ، پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کے خاندان کیلئے فخر کی بات ہے۔