ملتان، 04 اپریل ( اےپی پی): پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر ڈے اور سن رائز کینڈل لائٹ دو مذہبی تہوار جوش و خروش سے منایا ۔مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ، جلوس نکالے گئے چرچ(UGH)میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور تقریباً چار سو افراد کو ناشتہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے پاسٹر یوسف رضا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایس او پیز کے لیے خاص طور پر کہا گیا اور ہمارے چرچ نے مکمل کوشش کی کہ ایس او پیز کے تحت ماسک لگا کر اور سینی ٹائزر کے زریعے سے اس عبادتیں جلوس کو نکالا جائے اور یہ بادشاہوں کے بادشاہ یسوع بادشاہ کی بہت بڑی عید ہوتی ہے اور یہ پوری دنیا کے اندر ایسٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس میں تمام مسہی برادری مل کر خدا کے نام کو جلال دیتی ہے اور اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرتی ہیں اور اس عبادت میں پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں اور انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم نے مل کر جتنی بھی احتیاطی تدابیر تھی ان پر عمل کرتے ہوئے اس عبادتیں جلوس کو نکالا۔