پشاور، 24اپریل(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایکسائز ناکہ بندی موٹروے ٹول پلازہ کا آج اچانک دورہ کیا اور ناکہ بندی پر موجود تمام اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوامی شکایات پر بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا تھا جہاں مذکورہ ناکہ بندی پر شہریوں کو بے جا تنگ کرنے اور رشوت کی شکایت موصول ہوئی تھی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام امور پر نظر ہے ،عوامی خدمت میں کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی امور میں شفافیت ترجیح ہے اور عوام شکایات پر فوری کارروائی ہوگی۔