پشین،13اپریل(اے پی پی): ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے، انسداد پولیو ٹیمیوں نے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔
ضلع پشین میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں، ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال سمیت مختلف گزر گاہوں پر بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے جانب سے مہم کے دوران ٹیموں کی سکیورٹی کےلیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔