ریسکیو1122نےپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینالہ خورد واپڈا آفس میں رکھی لکڑیوں کو لگی آگ پر قابو پالیا

26

اوکاڑہ،13 اپریل (اے پی پی): رینالہ خورد واپڈا آفس میں رکھی لکڑیوں کو آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاگیا۔تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔