پشین؛ مصنوعی مہنگائی میں ملوث گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد قصائی گرفتار

36

پشین،17 اپریل  (اے پی پی):  اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے  رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے  ہوئے خودساختہ قیمتوں پرگوشت فروخت کرتے ہوئے متعدد قصائی گرفتار کر لئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کی موجودگی کے ساتھ ساتھ واقع یوٹیلٹی سٹور میں سبسڈائز اشیاء اور چینی و آٹا کی عوام کو رعایتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے نگرانی کی۔ بازار میں اشیاء خوردنی کی موجودگی، رعایتی قیمتوں، زائدالمعیاد اشیاء کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخنامہ اویزاں کرنے حوالے سے نگرانی کی۔

 اس موقع پر دکانداروں کو سرکاری نرخ پر عوام کو آشیائےخوردنوش کی فراہمی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں جبکہ غیر معیاری اور خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پوائنٹس مالکان رمضان المبارک میں شہریوں کو صاف ستھری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیجائے گی۔