پشین کے علاقے پرانی گنج منڈی میں اچانک  آگ لگنے سے مکمل دکانیں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگئیں

39

پشین،22 اپریل ( اے پی پی ): پشین کے علاقے پرانی گنج منڈی میں اچانک  آگ لگنے سے مکمل دکانیں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگئیں،  ضلئعی انتظامیہ  نے بروقت آگ پر قابو پاکر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا

تفصیلات کے مطابق   پشین کے علاقے پرانی گنج منڈی میں اچانک آگ لگنے سے مکمل دکانیں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان  آٹھ کار گاڑیاں تین عدد رکشے تین موٹرسائیکل  جل کر خاکستر ہوگیں  ضلئعی انتظامیہ نے آگ پر قابو پاکر شہری آبادی کو بڑی تباہی سے بچالیا اچانک لگنے والی آگ کے شعلوں نے منٹوں میں پوری منڈی کو لپیٹ میں لے لیا جس سے مکمل دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ضلئعی انتظامیہ  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موجود واٹر ٹینکر کے ذریعے آگ بجھانے کی کوششیں جاری رکھیں اور کوئٹہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کیں  اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ  اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسر محمد ایوب اچکزئی لیویز اور پولیس نفری ساتھ ریسکیو آپریشن کی بذات خود نگرانی کی کوئٹہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچتے ہی اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ لیویز اور پولیس  اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اورشہری آبادی کو نقصان سے محفوظ کیا۔