ملتان،07 اپریل(اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے پنجاب بھر میں انسدادِ گداگری خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انسداد گداگری مہم کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک سے قبل گداگر بڑی تعداد میں ملک بھر سے پنجاب کے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیںاس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو رمضان المبارک سے پہلےخصوصی طور پر انسداد گداگری مہم کا آغاز کرنے جا رہا ہے، انسداد گداگری مہم کے تحت بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا جائے گا اور کہا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بھکاری بچوں کو بھیک نہ دیں اور ایسے بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں اور بھیک کی لعنت کے خاتمے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ساتھ دیں۔