چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 6 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لئے

21

ملتان،13اپریل(اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن میں  6 بھکاری بچے،  13 سالہ فرحان، 10 سالہ دلشاد، 8 سالہ جاوید، 13 سالہ میسم، 7 سالہ یاسر، اور 5 سالہ مبشر حفاظتی تحویل میں لے لئے، بچوں کو ماڈل ٹاؤن چوک، دیوان کا باغ، زکریا ٹاؤن، الجنت مارکیٹ، چونگی نمبر 6 سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔