آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ چمپئین شپ 2020 – 2021  میں ملتان بورڈ  کی پہلی پوزیشن

23

ملتان،13اپریل 2021(اے پی پی): آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ چمپئین شپ 2020 – 2021میں ملتان بورڈ نے تاریخ میں پہلی بار فسٹ پوزیشن حاصل کی جو کہ بہاولپور میں منعقد ہوئی ، چمپئین شپ میں پورے پاکستان سے بورڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ملتان بورڈ کی وومن ٹیم نے وِن کیا بورڈ کی وومن ٹیم کی کوچنگ ارم طیبہ نے سرانجام دی اور مردوں کی کوچنگ حبیب اللہ خان اور علی عمر نے سرانجام دی۔

تقریب کے آخر میں ملتان بورڈ کے چیئرمین پروفیسر میاں محمد نواز نے جیتنے والی ٹیم کو سرٹیفکیٹ اور نیٹ کیش اور ٹرافی دی۔