چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈظفراقبال کےاعزازمیں تقریب

34

 

ملتان ،07اپریل(اے پی پی): چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کے اعزاز میں تقریب  منعقد ہوئی، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ اور سٹی ٹریفک آفیسر عمران جلیل غلیزئی ، اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ صلاح الدین، سینئر نائب صدر سید افتخار علی شاہ، سابق صدر شیخ فضل الہی سمیت  کاروباری شخصیات  نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹرلسٹ کا اہم کردار رہا ہے اور کہا سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے کام کررہے ہیں ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تھانہ کلچر میں کافی بہتری آئی ہےایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا وہ پولیس اہلکار جو محکمے کی بدنامی کے باعث بنتے ہیں ان کی فوری شکایات ہمیں دی جائیں اور کہاسی ٹی او نئے آئے ہیں اور جذبہ رکھتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو چاہیے اپنے اوقات کار تبدیل کریں اور کہا سی پی او  اور سی ٹی او سے ملکر یہ مسائل حل کریں گے، ٹریفک لائسنس کو مزید آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، آپ پولیس سے ہمیشہ اچھی توقع رکھیں ملتان میں پولیس کلچر میں مزید بہتری لائی جارہی ہے، پولیس ہمیشہ تاجروں کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔