کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے رمضان بازار جناح اسٹیڈیم کا دورہ

47

سیالکوٹ، 22اپریل( اے پی پی ) : کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے رمضان بازار جناح اسٹیڈیم کا دورہ جمعرات کو کیا ۔ انہوں  نے رمضان بازار میں چینی اور آٹا کے اسٹالز پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے خریدار کیلئے کرسیاں لگانے اور اور ان کو چینی اور آٹا بیٹھے بیٹھے دینے کی ہدایت کی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز،  اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف ،  سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد ،  سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبداللہ اور ڈی ایف سی اختر جاوید چودھری بھی موجود تھے۔