گوادر، 12 اپریل (اے پی پی ):گوادر کسٹمز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ،گوادر کسٹمز نے کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی، گوادر کسٹمز نے کوڑ کھیڑا چیک پوسٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں 170کلو گرام کی اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ،اعلی کوالٹی کی چرس کراچی جانے والی دو ٹرالرز کے مختلف خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ترجمان کسٹم کے مطابق کاروائیاں چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کی گئی ،کارروائی انسپیکٹر سیف اللہ اور انسپیکٹر امداد ابڑو اور دیگر اسٹاف نے کی۔
واضع رہے اس ماہ 60 کروڑ روپے کی منشیات گوادر کسٹمز کلیکٹریٹ نے جیونی کے مقام پر قبضے میں لی تھی ۔ چیف کلیکٹر نے اسٹاف کی کاروائی کو سراہا۔