ہری پور12,اپریل ( اے پی پی ):ضلع ہری پور میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی خوردونوش کی اشیاء کی فراہمی کے لئے رمضان بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات و قانون کے پی کے اکبر ایوب خان نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایلمنٹری کالج گراونڈ ہری پور میں سستے بازار کا دورہ کیا ۔ مختلف سٹالز کا معائنہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے پی کے کی ہدایت پر تحصیل پری پور، خانپور اور غازی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جبکہ ہری پور ایلمنٹری کالج گراؤنڈ میں رمضان بازار کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ صوبائی بلدیات و قانون اکبر ایوب خان نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کپیٹن( ر) ندیم ناصر کے ہمراہ سستے بازار کا دورہ کرتے ہویے مختلف سٹالز پر اشیاء کا جائزہ لیا ہے۔صوبائی وزیر نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب عوام کا ساتھ دیں۔ نہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سستے بازار کے دکانداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔