ایس ایچ او بی سیکشن نے سکھر میںدوران گشت لوگوں کو ماسک پہنائے

13

سکھر،04مئی(اے پی پی ): سکھرمیں ایس ایس پی کی ہدایات پرایس ایچ او تھانہ بی سیکشن لیاقت علی لاشاری نے شہرمیں دوران گشت لوگوں کو ماسک پہنائے اور ایس او پیز پر عملدراآمد کی ہدایت کی۔سکھرشہرمیں عام شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیراورایس اوپیز بارے مہم چلائی جارہی ہے،اس سلسلہ میں ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں کی ہدایات پر تھانہ بی سیکشن سکھرلیاقت علی لاشاری نے شہر کی مختلف بازاروں کا دورہ کیا ،جن لوگوں کے پاس ماسک نہیں تھے ان کو مفت میں ماسک لیکر دیئے اور خودشہریوں کو پہناتے رہے۔شاہی بازار اور دیگرمارکٹوں میں شہریوں نے فری میں ماسک لینے کے لئے قطاریں بنادیں۔سینکڑوں لوگوں میں فری میں ماسک بانٹنے پر شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کے اقدام کو سراہا۔