ملتان؛ سوشل میڈیا پر ننھی بچی کیجانب سے زمین کا قبضہ واگزار کروانے کی اپیل پر 14کنال14 مرلے زرعی اراضی واگزار کرالی گئی

39

ملتان، 4اپریل(اے پی پی ): سوشل میڈیا پر ننھی بچی کی جانب سے زمین کا قبضہ واگزار کروانے کی اپیل پرڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر موضع فیروزپور شیرشاہ میں قبضہ مافیا کے خلاف  آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران  کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔

 انسدادِ قبضہ مافیا آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر  تحصیل صدر محمد عدنان بدر نے کی، آپریشن میں پولیس،محکمہ مال اور تحصیل انتظامیہ اور ملازمین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

 اے سی صدر نے کہا کہ آپریشن کے دوران قبضہ مافیا سے 14کنال چودہ مرلے زرعی اراضی کا قبضہ چھڑوالیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا تیس سال سے زمین پر قابضین سے قبضہ واپس،حقیقی مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر معصوم بچی نے اعلی حکام سے زمین پر قبضہ واگزار کروانے کی فریاد کی تھی۔

 قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر مذکورہ خاندان کی جانب سے انتظامی افسران کا اظہارِ تشکر کیا۔