پاکستان بھر کے فائر فائٹرز خراج تحسین کے مستحق ہیں؛ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ ظفر اقبال کافائر فائٹرز کے عالمی دن پر  پیغام

9

اوکاڑہ،04 مئی(اے پی پی):  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز کے عالمی دن کو منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانیوں کو یاد کر کے خراج تحسین پیش کرناہے، پاکستان بھر کے فائر فائٹرز خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

فائر فائٹرز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ فائر فائٹرز ہمارے وہ ہیروز ہیں جو بڑی سی بڑی آگ اور مشکل ترین حالات میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلڈنگ کوڈز 2016 کو نظر انداز کرنے کی بجائے اپنانا چاہیئے تاکہ ہم آگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پا سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بطور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بلڈنگ کوڈز 2016 اور ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

فائر فائٹرز ڈے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جبکہ شہدائے ریسکیورز کی درجات بلندی کے دعا بھی کی گئی۔