آج تمام مسیحی، فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں؛پاسٹر  یوسف رضا

31

ملتان،21 مئی(اے پی پی): یو جی ایچ چرچ گلزار ٹاؤن کے پاسٹر  یوسف رضا نے یوم فلسطین پر اپنے ویڈیو پیغام میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تمام مسیحی، فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطین پر ہونے والے ظلم اور تشدد کو بند کراوائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم تمام مسیحی ، تمام پاکستانی بہن بھائیوں کیساتھ مل کر فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم اور تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم سب امن اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزاریں۔

 انہوں نے کہا کہ خدا کی پاک ذات نے  بنی نوع انسان کو اس لیے بنایا کہ وہ اسکی تعریف اور عبادت کریں تاکہ جنگ وجدل، قتل و غارت اور چھوٹے بچوں پر ظلم کریں اور انہیں شہید کیا جائے۔