احمدپورشرقیہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اشتہاری مجرمان سمیت 17 ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا

20

احمدپورشرقیہ،08مئی(اےپی پی):پولیس نے مختلف کارروائیوں میں  دو اندھے قتل کے مقدمات ، سرقہ بالجبر و سرقہ موٹر سائیکل کے 4 گینگز ٹریس کر لیے اور اے و بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرمان سمیت 17 ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ21 لاکھ 10 دس ہزار روپے نقدی، 10 عدد موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ  سمیت مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔