اوکاڑہ،05مئی(اے پی پی): قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس نزد 36 جوڑے روڈ پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث گرین بیلٹ سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نےکسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے بچنے کےلیے ایریا کو کارڈن آف کر دیا ہے تاہم خوش قسمتی سے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ ٹینکر میں تقریباً 50 ہزار لیٹر کے قریب کیمیکل موجود ہے۔