ملک بھر میں کورونا  ویکسینیشن جاری،چین سے خریدی گئی سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئی

13

اسلام آباد ، 05 مئی (اے پی پی ): کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی خصوصی کاوشوں اور اقدامات کےنتیجے میں سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں،چین سے خصوصی طور پر پاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی  ہے۔

ملک پہنچنے والی کین سائینو ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کے ذریعے پاکستان میں ہی ہو گی ۔چین سے پاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین کو قومی ادارہ صحت اور وزارت صحت کے حکام نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وصول کیا۔