اوکاڑہ،19مئی(اے پی پی ): پنجاب حکومت کی ہدایات پرصوبائی کوارڈینٹرٹی بی پروگرام ڈاکٹر سعید اخترنے ضلع اوکاڑہ میں عوام الناس کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال سٹی اور ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی میں فعال کئے گئےکرونا ویکسینیشن سنٹرز کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز کے مطابق عملے کی کارکردگی،صفائی ستھرائی اور عوام کو دی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہا کیا۔
ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر صادق سلیم،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید سجاد گیلانی ن بھی موجود تھے ۔