ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم ، اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن

57

ملتان 24 مئی ( اےپی پی): پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چونگی نمبر 9سے بوسن روڈ چونگی نمبر 6نزد الحبیب بنک،چونگی نمبر 9سے شمس آباد چوک،عید گاہ چو ک،رشید آباد چوک اور چوک کمہاراں تک،چوک کمہاراں سے ایم اے جناح روڈ،چوک کمہاراں سے میٹرو روٹ،نیو سبزی منڈی مین گیٹ اور اطراف،وہاڑی چوک اطراف بشمول الخیر سوئیٹس اور گریڈ اسٹیشن تک،وہاڑی چوک سے بہاولپور بائی پاس چوک نزد جمعہ خان ہوٹل اور قاسم پور کالونی نہرتک تمام قسم کے تجاوزات کا صفایا کر دیاجبکہ بطرف خواتین کالج تجاوزات، بجری اور اینٹوں کو ہٹوا دیا۔بی سی جی چوک سے گل زیب چوک،اٹک پمپ،ہنڈا شوروم،نیو شاہ شمس مین گیٹ اور ڈبل پھاٹک چوک مین وہاڑی روڈ کو تمام تر تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی اس کے علاوہ پولیس نفری پولیس لائن اور انفورسمنٹ عملہ جبکہ انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس محمد سلیم سکندر و عملہ بھی ہمراہ تھے۔