بورےوالا؛ پولیس کا جوئے کے بین الاضلاعی اڈے پر چھاپہ،سابق صدر بار اور ایک پولیس اہلکار سمیت 36 جواری گرفتار

7

بورے والا،06مئی(اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس  کا جوئے کے بین الاضلاعی اڈے پر چھاپہ،سابق صدر بار اور ایک پولیس اہلکار سمیت 36 جواری گرفتار،اڈے سے داؤ پر لگی لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل برآمد،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

  تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او منصور خاں نے اطلاع ملنے پر پی بلاک میں واقع سابق صدر بار سید مرغوب شاہ کے گھر جوئے کے بین الاضلاعی اڈے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر وہاں موجود سابق صدر بار،انکے بیٹے اور ایک پولیس اہلکار کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 36 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس نے موقع سے داؤ پر لگی ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد کی رقم اور لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔