بورے والا؛کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ، کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کی جارہی

16

بورے والا،24مئی(اے پی پی):  ضلع بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے گیٹ پر طلباء و طالبات کو کورونا ایس ایس پیز کے مطابق سکول کے اندر داخل ہونے دیا گیا جبکہ فیس ماسک اور سینیٹائزرز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

 کلاس رومز میں بھی کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے 50 فیصد بچوں کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔

 دوسری جانب تعلیمی اداروں سے متعلقہ کاروبار سے منسلک دوکاندار بھی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر خوش ہیں اور بچے بھی تعلیمی ادارے کھلنے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔