بورے والا :ملتان روڈ پر آئل ٹینکر اور کار میں تصادم،کار میں سوار خاتون سمیت دو افراد جانبحق

20

بورے والا، مئی05(اے پی پی): ملتان روڈ پر آئل ٹینکر اور کار میں تصادم،کار میں سوار خاتون سمیت دو افراد جانبحق،نعشوں کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 51/ ڈبلیو بی کا رہائشی 25 سالہ محمد عمران اور ایک خاتون کار میں سوار ہوکر ملتان کی جانب جارہے تھے کہ ملتان روڈ 22 کوٹھی سٹاپ کے قریب کار بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے بری طرح ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں کار سوار موقع پر ہی جانبحق ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جانبحق افراد کی نعشوں کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جانبحق خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے کاروائی شروع کردی۔