ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جرائم سے پاک پنجاب کے لیے فعال کردار ادا کریں

30

بورے والا(اے پی پی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جرائم سے پاک پنجاب کے لیے فعال کردار ادا کریں جرائم کی شرح میں مزید کمی،مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائین وہاڑی میں منعقدہ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت اور ضلع بھر کے پولیس افسران سمیت اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید،پی ایس او محمد یوسف بھٹی اور ریڈر ٹو آر پی او محمد نعیم بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ جرائم پر قابو پانا پولیس کا بنیادی فرض ہے جرائم کی شرح میں مزید کمی کے لیے اقدامات کریں مظلوم کی داد رسی ترجیحات میں شامل رکھیں انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے اور سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان جلد گرفتار کریں

 پرانی دشمنیوں کے مقدمات میں انسدادی کارروائی کریں عید کے قریب آتے ہی جرائم پیشہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی مانیٹرنگ کریں اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کریں دن اور رات کو گشت کو مزید بہتر کریں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں اور اس حوالہ سے حکومتی ہدایات کے مطابق کام کریں اجلاس کے دوران  ڈی پی او زاہد نواز مروت نے جرائم کی صورتحال پر بریفننگ دی