اسلا م آباد، 25مئی (اے پی پی ): نجی این جی او کی جانب سے بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر سال 2020 میں بہترین رپورٹنگ کرنے پر ایوارڈ ز دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بہترین خبر نگاری پر نجی اخبار کو چائلڈفرینڈلی نیوز پیپر ایوارڈ دے دیا گیا۔
تقریب کے دوران نجی این جی او کی جانب سے ملک بھر میں شائع ہونے والے اخبارات میں سے بچوں کے خلاف ہونے والے مختلف جرائم کے اعدادوشمار کی جھلکیاں بھی پیش کی گئی ۔