بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں  کا خطاب

20

اسلام آباد،19مئی (اے پی پی):کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں غلام محمد صفی،محمد حسین خطیب نے شہید ملت میر واعظ محمد فاروق اور شہید حریت عبدالغنی لون اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جارحیت کا ثبوت یہ ہے کہ وہاں  وادی میں 9لاکھ ہندوستانی فوج تعینات کی ہے جو کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی لپیٹ میں، ہندوستانی فوج کشمیریوں سے بدسلوکی، توہین آمیز ، لاپتہ کرنےکے علاوہ انہیں  بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے،  بے گناہ کشمیریوں کو من مانی طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقامات تک پہنچایا گیا۔ بھارتی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار مختلف نوعیت کی تھی اور ان کی زندگیاں  خطرےمیں  ہیں ، انہیں طبی دیکھ بھال سے محروم کردیا گیا ہے اور عالمی ادارہ صحت سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ مداخلت کریں اور کشمیریوں کو متنازعہ علاقہ میں طبی امداد اور سہولیات فراہم کریں۔

پریس کانفرنس میں سابق کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی)سید فیض نقشبندی اور سید یوسف نسیم بھی موجود تھے