بی آر ٹی کی 30 نئی بسوں کو آپریشنل روٹ پر فعال کردیا گیا

15

پشاور، 24مئی(اے پی پی):  بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار میں دن بہ دن اضافے کے باعث حال ہی میں چین سے 18 میٹر کی 30 نئی بسیں منگوائی گئیں جنکو آج سے آپریشنل روٹ پر چلا دیا گیا۔ ان 30 بسوں کے اضافے کے بعد بی آر ٹی میں آپریشنل بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہوگئی ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی جبکہ کرونا وائرس سے ممکنہ بچاو اور پھیلاو کے حوالے سے حکومتی تعین کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی سسٹم میں ماسک کے بغیر کسی کو بھی سفر کی اجازت نہیں۔ شہری ماسک پہنیں اور بی آر ٹی میں سفر کریں۔ مزید مسافر حضرات کسی بھی شکایت و تجویز کیلئے ٹرانس پشاور کی ہیلپ لائن 091.111.477.477پر کال کر سکتے ہیں۔