تھانہ میں فرنٹ ڈیسک بڑی اہمیت رکھتا ہے فرنٹ ڈیسک کو فعال کیا جائے: سید خرم علی

25

ملتان 06 مئی، (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے تھانہ خانیوال کا معائنہ کیا اور تھانہ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا  انہوں نے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کو فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس کے مسائل جاننے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تھانہ میں فرنٹ ڈیسک بڑی اہمیت رکھتا ہے فرنٹ ڈیسک کو فعال کیا جائے آر پی او سید خرم علی نے حوالات میں بند ملزمان سے پوچھ گچھ کی ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان الکوحل منتقل کرتے پکڑے گئے آر پی او نےملزمان سے لی گئی معلومات پر ڈی پی او کو مال خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ڈی پی او محمد علی وسیم نے تھانہ کی کارکردگی بارے بریفننگ دی۔